شامی نژاد سائیکل پرعمرے کیلیے جرمنی سے مکہ پہنچتے ہی انتقال کرگئے

شامی شہری 73 روز قبل سائیکل پر جرمنی سے مکہ کے لیے روانہ ہوئے تھے

شامی نژاد 53 سالہ غازی جاسم سائیکل پر جرمنی سے مکہ پہنچے تھے؛ فوٹو: فائل

شامی نژاد شہری جرمنی سے سائیکل پر 73 دن کے سفر کے بعد مکہ پہنچتے ہی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یوں ان کی مقدس ترین شہر میں دفن ہونے کی خواہش پوری ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 73 روز قبل جرمنی سے 53 سالہ غازی جاسم نے سائیکل پر مسجد الحرام جانے کے لیے رخت سفر باندھا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔


وہ رب کی خوشنودی کے لیے پایہ استقلال کے ساتھ مقدس سفر پر رواں دواں رہے اور ہر آنے والی مشکل کا مسکرا کر مقابلہ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر کی روداد بھی بتاتے جا رہے تھے۔

غازی جاسم جیسے ہی اپنی منزل مقصود پر پہنچے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ زار و قطار روتے ہوئے نماز ادا کی اور اسی دوران انتقال کرگئے۔ مسجد الحرام میں ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور سرزمین مقدس میں تدفن ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وہ پہلے ہی مکہ مکرمہ میں انتقال اور وہیں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے اور اللہ نے ان کی یہ تمنا پوری کردی۔
Load Next Story