پشاور ہائی کورٹ کا قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم

عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک March 03, 2023
(فوٹو: فائل)

پشاور ہائی کورٹ نے 16 اور 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔ عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی مجموعی طور پر 24 نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |