ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئیں


ویب ڈیسک March 03, 2023
علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئیں (فوٹو : فائل)

لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کے بعد سے نیب میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، آج لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نیب علی سرفراز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں