اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے ویڈیو وائرل
شبر زیدی نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ اسے اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے، اسحاق ڈار
March 03, 2023
وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفی کے سوال پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ شبرزیدی کو اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صحافی نے استعفی کا سوال کیا تو وہ بھڑک اٹھے۔ راہ چلتے ہوئے صحافی نے ان سوال کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی کی حکمت عملی کیا ہے؟ اس پر انہوں ںے جواب دیا کہ چار بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-03-03-at-1.37.00-pm-1677841082.mp4"][/video]
صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ استعفی دینے جارہے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟ جس پر صحافی نے کہا کہ شبر زیدی نے کہا ہے کہ آپ آج استعفی دینے جارہے ہیں؟
اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ اس نے اس ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ شبر زیدی کو اس وقت اربوں روپے ری فنڈز پر جیل میں ہونا چاہیے۔