کراچی لڑکی نے ڈاکو ساتھی کیساتھ مل کر بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹ لیا

ملزمان 4 تولے کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار


ویب ڈیسک March 03, 2023
ملزمان 4 تولے کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار (فوٹو: فائل)

کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں لڑکی نے ڈاکو ساتھی کے ساتھ ملکر بریانی دینے کےبہانے گھر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کےعلاقے لیاقت آبادنمبر 6 میں لڑکی نے ڈاکو ساتھی کے ساتھ ملکر گھرصفایہ کردیا،ملزمان گھر میں موجود ضعیف العمر خاتون کو یرغمال بنایا اور لڑکی خاتون کو ایک کمرے میں لیکر بیٹھ گئی جبکہ لڑکی کے ڈاکو ساتھی نے پورے گھر کا صفایا کردیا۔

ملزمان گھر سے 4 تولے کے طلائی زیورات، نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور پولیس نےکرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرکے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھا کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ایس ایچ او لیاقت حیات نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر تقریباً 70 برس کے قریب ہے اور وہ گھر میں اکیلی رہتی ہیں، انھوں نے بتایا کہ لڑکی نے خاتون کے گھر کا دروازہ کھٹکھایا اور کہا کہ آپ کے فلیٹ کے اوپر سے آئی تو آپ کے لیے بریانی لائی ہوں جس پر خاتون نے جسے ہی فلیٹ کا دروازہ کھولا خاتون ڈاکو لڑکی اپنے ساتھی کے ہمراہ فلیٹ میں داخل ہو گئی اورخاتون کے گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئی۔

ایس ایچ او نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واردات میں متاثرہ خاتون کا جان پہچان والا ہی کوئی ملوث ہے جسے علم ہے کہ خاتون گھر پر اکیلی رہتی ہیں تاہم پولیس نے شواہد کی روشنی میں واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں