بلدیہ ٹائون سانحے پر عدالت نے بروقت کارروائی کیجسٹس مشیر عالم

وکلا عدالتوں کے ازخود نوٹس میں معاونت فراہم کریں تاکہ عوام میں امید پیدا ہو۔


Staff Reporter September 16, 2012
ہر ایک کو معاشرے کی بہتری کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے،تعزیتی ریفرنس سے خطاب, فوٹو: اے ایف پی

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ ہر شخص کو معاشرے میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے

ہم بلدیہ ٹائون فیکٹری کے سانحے سے غافل نہیں رہے اور بروقت کارروائی کی تاہم اب وکلا تنظیموںکی ذمے داری ہے کہ وہ عدالت کی معاونت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن ایڈوائرزر ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم جسٹس منور علی خان ، سینئر وکلا شیرافگن ، سلیمان حبیب اللہ اور محمد عمر ایڈووکیٹس کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میںکیا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلا کو چاہیے کہ وہ عوامی معاملات میں عدالتوںکے ازخود نوٹس میں موثر معاونت فراہم کریں تاکہ عوام میں امید کی کرن پید اہو ،وکلا تنظیموں کو اس پہلو کا بھی جائزہ لینا چاہیے کہ وہ معاشرے کے مسائل حل کررہے ہیں یا مسائل پیدا کررہے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں