الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا

عدالتی فیصلے کی روشنی میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں، گورنر کو الیکشن کمیشن کا خط


ویب ڈیسک March 03, 2023
فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھ دیا جس میں گورنر کو سپریم کورٹ کےفیصلے کی روشنی الیکشن کی تاریخ مانگی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو خط لکھ دیا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لیے گورنر الیکشن کی تاریخ دیں گے۔

خط میں گورنر کولکھا گیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 90 روز کے اندر انتخابات کرانے ہیں جس کے لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے تاکہ سپریم کورٹ کو انتخابات کی تاریخ کے حو الے سے آگاہ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: صدر نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشنز کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں