طالبان سے مذاکرات کے مخالف امن نہیں چاہتے امیر مقام

شانگلہ کی پسماندگی کا احساس ہے،خود کو شانگلہ کے عوام کا خادم سمجھتا ہوں


Numainda Express April 13, 2014
شانگلہ کی پسماندگی کا احساس ہے،خود کو شانگلہ کے عوام کا خادم سمجھتا ہوں۔فوٹو:فائل

طالبان سے مذاکرات کی مخالفت کرنے والے ملک میں امن کے خواہاںنہیں۔ شانگلہ کی پسماندگی کااچھی طرح احساس ہے۔

خود کو شانگلہ کے عوام کاخادم سمجھتاہوں۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم کے مشیراور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئرنائب صدرانجینئر امیرمقام نے الپوری میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن شانگلہ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انھوں نے عہدے داروںسے حلف لیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ شانگلہ کی تعمیروترقی کیلیے وکلاکا کردارکسی سے پوشیدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ امن ملک کی بنیادی ضرورت ہے۔ طالبان سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں