فلورملزمالکان اور وزیرخوراک کے درمیان مذاکرات کامیاب آٹا بحران کا خطرہ ٹل گیا

فلور ملز نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوری طور پر آٹے کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک March 03, 2023
—فائل فوٹو

فلورملز مالکان اور وزیر خوراک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آٹا بحران کا خطرہ ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے بعد کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سیل شدہ فلورملز ڈی سیل کردی گئیں اور فلور ملز نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوری طور پر آٹے کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر کے مطابق وزیر خوراک وسیکریٹری خورک کے ساتھ 3 گھنٹے مذاکرات جارہی رہے، حکومت نے طے شدہ ماہوار گندم کا کوٹہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو مناسب قیمت پر آٹا فروخت کیا جائے گا۔ دوسری جانب فلور ملز نے فوری طور پر آٹے کی ڈلیوری بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں