سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں جسٹس قاضی فائز

مناسب ہوگا کہ اعلی عدلیہ کیلئے آئین میں استعمال ہونے والی زبان ہی استعمال کی جائے، تحریری فیصلہ


(فوٹو : فائل)

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پانچ صفحات پر مبنی تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کیساتھ معزز کا لفظ لکھنا درست نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر سماعت اسٹیٹ لائف کے ملازم کی پنشن کے کیس کا پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس فائز عیسی نے تحریر کیا جس میں لکھا گیا کہ دوران سماعت وکیل کی جانب سے بار بار معزز عدالت کا لفظ استعمال کیا گیا، آئین میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کیلئے معزز کا اعزازی لفظ نہیں لکھا گیا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ مناسب ہوگا کہ اعلی عدلیہ کیلئے آئین میں استعمال ہونے والی زبان ہی استعمال کی جائے، برطانیہ میں اعلیٰ عدلیہ کیساتھ معزز کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، اداروں کا نام لیتے ہوئے معزز کہنا درست نہیں جبکہ آئین میں قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ کیلئے بھی معزز کا لفظ استعمال نہیں ہوا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لکھا کہ معزز کا لفظ ججز کیساتھ استعمال ہوسکتا ہے کسی ادارے کیلئے نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں