سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے متجاوز
تین مارچ 2023 تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہے، اعلامیہ سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے زیرالتواء مقدمات کی ایک مرتبہ پھر تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق تین مارچ 2023ء تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ایکسپریس نیوز کو سپریم کورٹ کی جانب سے موصول اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ تین مارچ 2023 تک زیرالتواء مقدمات کی تعداد 52 ہزار 481 ہے، جن میں سے مجموعی طور پر متفرق درخواستوں کی تعداد 3958 ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف 400 اپیلیں جبکہ انسانی حقوق کے مقدمات میں 17 متفرق درخواستیں زیر التواء ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بنچز تشکیل دینے کے فیصلے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار سے زائد لکھی گئی تھی۔