واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشنز کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئیں تھیں۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ کیلیے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کردیا ہے جس میں ان عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور انتخابات کی تاریخ مانگی گئی ہے۔