جیل بھرو تحریک میں نظر بند افراد کو رہا کرنے کا تحریری حکم نامہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا


ویب ڈیسک March 03, 2023
—(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں نظر بند افراد کو رہا کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ ناموں کی فراہم کردہ لسٹ میں نظر بند افراد اگر کسی کرائمنل کیس میں درکار نہیں تو رہا کیا جائے۔

عدالت نے 7 مارچ کو فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے سکندر القرنین ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں