کراچی میں آئندہ تین روز تیز دھوپ کی پیشگوئی
صرف بالائی سندھ کے اضلاع تک بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
March 03, 2023
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز تیز دھوپ کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرپیش گوئی کے مطابق لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص اورعمرکوٹ میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ کے مطابق ہفتہ اوراتوارکو کراچی میں تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دوروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق ہلکی بارش کا امکان صرف بالائی سندھ کے اضلاع تک ہے،کراچی سمیت زیریں سندھ کے اضلاع میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔