نندی پورپراجیکٹ اور سولر منصوبے سےاسی سال بجلی کی پیداوارشروع ہوجائےگی شہباز شریف

اہورسمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید انفرااسٹرکچرکی فراہمی کے منصوبے شروع کئےجائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک April 13, 2014
مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لیے سنجیدہ اورمخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ نندی پور پاور پراجیکٹ اور سولر منصوبے سے رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔

لاہور میں وزیر اعلٰی شہباز شریف اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات، پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ دورہ چین پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کے لئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کررہی ہے۔ نندی پور پاورپراجیکٹ پرچین کے تعاون سے دن رات کام جاری ہے اور مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کردے گا اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے سولرپراجیکٹ سے بھی رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی، جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اس سلسلے میں چین کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید انفرا اسٹرکچر کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکرگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں، ان کی شبانہ روز محنت اور صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں