شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 03, 2023
(فوٹو فائل)

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گی۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے اقدام کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں