
حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کے لیے کیچ کا موقع بنایا۔
کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا۔ حسن علی نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑ لیا۔
Catch hai, catch hai! 😮
Excellent work by @RealHa55an! #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #IUvKK pic.twitter.com/gUFCcHnogu
- PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
حسن علی کی فیلڈنگ کو 'مومنٹ آف دی میچ' قرار دیا گیا۔
Moment of the match, entertainer of every match 😄#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #IUvKK @RealHa55an pic.twitter.com/DPpxuRGU0Z
- PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
واضح رہے پاکستان سپر لیگ 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کراچی کنگز کے پلے آف میں جانے کے امکانات کو تقریباً ختم کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔