بیلا روس نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن کو 10 سال قید کی سزا

ایلس بیالیتسکی کو ٹیکس چوری اور احتجاجی مظاہروں کی مالی معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک March 04, 2023
—فوٹو: اے پی

بیلا روس کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کے کارکن ایلس بیالیتسکی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔


الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق انہیں ٹیکس چوری اور احتجاجی مظاہروں کی مالی معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اس حوالے سے جلاوطن بیلاروسی اپوزیشن لیڈر سویٹلانا نے کہا کہ ایلس بیالیتسکی اور اسی مقدمے میں سزا پانے والے دیگر کارکنوں کو غیر منصفانہ طور پر سزا سنائی گئی ہے اور یہ فیصلہ 'خوفناک' ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمیں اس شرمناک ناانصافی کے خلاف لڑنے اور انہیں آزاد کرنے کے لیے سب کچھ کرنا چاہیے۔ بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا نے ایلس بیالیتسکی کو ملنے والی سزا کی تصدیق کی۔

استغاثہ نے عدالت سے ایلس بیالیتسکی کو 12 سال کی سزا سانے کی استدعا کی تھی۔ ایلس بیالیتسکی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات سے انکار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں