اسد عمر شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے تمام نظر بند کارکنان جیلوں سے رہا

عدالتی حکم پر جیل سے رہا ہونے والوں میں فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری، شاہ محمود قریشی سمیت 83 کارکنان شامل ہیں

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جیل بھرو تحریک کے تحت راولپنڈی، لاہور اور ملتان سے گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت تمام کارکنان کو جیلوں سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت کا تحریری حکم جاری ہونے کے بعد راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری سمیت 47 کارکنان کو شاہ پور جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، جنہوں نے رہائی پانے والے رہنما اور کارکنان پر گل پاشی کی جبکہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں: جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کرنے کا تحریری حکم جاری

فیاض الحسن چوہان نے بھی رہائی پر عمران خان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جس پر کارکنان نے اُن کو بھرپور جواب دیا۔
Load Next Story