ڈیجیٹل مردم شماری ’’خودشماری‘‘ کی ڈیڈلائن میں توسیع

ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی ہے، محکمہ شماریات


ویب ڈیسک March 04, 2023
—فائل فوٹو

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ''خودشماری'' کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق خود شماری کی ڈیڈ لائن آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اب تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خود شماری کے لیے 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود شماری میں توسیع کا فیصلہ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا، خود شماری میں ایک ہفتے سے زائد توسیع کی تجویز بھی زیرغورہے۔ ترجمان کے مطابق خودشماری کرنے والوں کی تعداد بڑھنےکے باعث ویب سائٹ پر لوڈ بڑھ گیا۔

انہوں نے تبایا کہ ابھی تک 80 لاکھ سے زائد افراد نے خود شماری ویب سائٹ کا وزٹ کیا۔ واضع رہے کہ ملک میں خود شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں