چینی بینک سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول

چائنیز بینک آئی سی بی سی نے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ رول اوور کرنے کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک March 04, 2023
فوٹو فائل

چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دیدی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے تمام کاروائی مکمل ہونے پر پاکستان کیلئے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کی فنانسنگ رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


انہوں ے بتایا کہ پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔ پچاس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوچکی ہے، پچاس کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں جمعے کو پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کے لیے فنانسنگ بہت اہم ہے کیونکہ ہمیں ادائیگی کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی ذخائر بمشکل تین ہفتوں کی درآمدات کے باقی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان کو پہلے ہی چائنا ڈویلپمنٹ بینک سے 700 ملین ڈالر کا قرضہ مل چکا ہے تاکہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو رواں مالی سال جون تک مالیاتی فرق کو ختم کرنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لیے ہم کوشش کررہے ہیں اور اس میں کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ہی پاکستان کو بیرونی فنانسنگ ملے گی جو آئندہ ہفتے تک ممکن ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں