ڈالر بحران موبائل مینوفیکچرنگ فیکٹریاں بند ہزاروں بیروزگار

30 فیکٹریاں مشکلات کا شکار،4لاکھ افراد وابستہ، ماہانہ10 کروڑ ڈالر خام مال کی ضرورت


Irshad Ansari March 04, 2023
وزیر اعظم فوری معاملے کو حل کریں، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا شہباز شریف کو خط۔ فوٹو: فائل

ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 3000 ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں، بیروز گار ہوگئے۔

ملک میں جاری مالی و ڈالر بحران کے باعث مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلیے لگنے والے یونٹ بھی بند ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے ہزاروں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف سابق وزیرمملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط میں کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لگائی گئی موبائل فون فیکٹری ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرک کو جبری بندش کا سامنا ہے، کمپنی پاکستان میں ماہانہ 3 لاکھ اسمارٹ موبائل بناتی تھی، ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے 3000 ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں، بیروز گار ہوگئے ہیں، ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرانکس کی طرح باقی 30 سمارٹ موبائل فون اسمبل کرنے والی فیکٹریاں مشکلات کا شکار ہیں۔

اسمارٹ موبائل فونز کی صنعت سے 4 لاکھ افراد کا روز گار وابستہ ہے، مقامی موبائل فون اسمبلرز صنعت کو ماہانہ دس کروڑ ڈالر کے آلات اور خام مال کی ضرورت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف یہ زرمبادلہ فراہم کر کے لاکھوں روزگار بچا سکتے ہیں۔

خط میں وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کو حل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں