سعودی سول ایوی ایشن نے مقررہ سائز سے بڑے بیگز پر پابندی لگادی

ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر ائیر لائنز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، گاکا


ویب ڈیسک March 04, 2023
ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر ائیر لائنز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، گاکا

سعودی سول ایوی ایشن نے مقررہ سائز سے بڑے بیگ لے جانے پر پابندی لگادی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے نئے ہدایت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہدایت کی گئی کہ تمام ائیر لائنز مسافروں کے مقررہ سائز سے زیادہ بیگ لوڈ کرنے سے اجتناب کریں، صرف مقررہ حد کےوزن کےسامان والے بیگز کو طیارے میں بھیجا جائے۔

گاکا نے کہا کہ کچھ ایئر لائنز مسافروں کا مقررہ حد سے زیادہ سائز میں سامان وصول کرتی ہیں، ہدایت نامے کی خلاف ورزی پر ائیر لائنز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

گاکا نے مزید کہا کہ ٹکٹ جاری کرتےوقت سامان کے وزن اور سائز کی مقررہ حد واضح لکھی جائے، مقررہ سائز سے بڑے بیگ سے طیارے میں تکنیکی طور پر مشکلات ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں