فروری میں معمول سے 77 فیصد کم بارش ہوئی محکمہ موسمیات

رواں فرورئ 1961 کے بعد دوسرا معمول سے گرم مہینہ رہا، رپورٹ


ویب ڈیسک March 04, 2023
مہینے کا گرم ترین دن 16 فروری کو مٹھی میں ریکارڈ کیا گیا:فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فروری میں معمول سے 77 فیصد کم بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری فروری کے موسمیاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال فروری میں بارشیں معمول سے بہت کم ہوئیں۔ فروری کا دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے 3.55ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں معمول سے 77 فیصد کم بارش ہوئی جبکہ 1961 کے بعد سے دوسرا معمول سے زائد گرم اور پانچواں خشک ترین مہینہ رہا۔ فروری میں دن اور رات کا درجہ حرارت 17.16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔فروری کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 20.49ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

مہینے کا گرم ترین دن 16 فروری کو مٹھی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔

فروری میں رات کے اوسط درجہ حرارت 9.06ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |