الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا امکان

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک March 04, 2023
الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابی اخراجات کا تخمینہ 30 ارب روپے لگایا ہے:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی۔ انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |