وکلا کا جسٹس مظاہر کے خلاف کارروائی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع

جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے، وکلا


ویب ڈیسک March 04, 2023
(فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے لائرز فورم نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی۔ وکلا کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آڈیو لیک کی بنیاد پر شکایت دائر کی گئی۔

وکلا نے درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں