انگلینڈ سپرلیگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا

نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد ایک سو پچاس اور پوزیشن دوسری ہے


Sports Reporter March 04, 2023
نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد ایک سو پچاس اور پوزیشن دوسری ہے

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی نے انگلینڈ کو سپرلیگ کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلا دی۔

26 نومبر سے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت سات ٹیمیں کنفرم ہوچکی ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سےجاری کردہ رینکنگ کےمطابق انگلینڈ 155 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیاہے۔

نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد ایک سو پچاس اور پوزیشن دوسری ہے۔ون ڈے ورلڈکپ کا میزبان بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی پوزیشن چوتھی اور پوائنٹس کی تعداد ایک سو تیس ہے۔

آسٹریلیاکا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔بنگلہ دیش کے بھی پوائنٹس ایک سو بیس ہیں لیکن اس کی پوزیشن دو میچز زیادہ کھیلنے کی وجہ سے چھٹی ہے۔افغانستان ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے۔

ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور نیڈر لینڈ کو ورلڈکپ میں جگہ پانے کے لیے ابھی مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔ دس ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈکپ دوہزار انیس کے فارمیٹ پر کھیلا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں