خیبر میں فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ہلاک
مقتول سیدنور کالعدم لشکر اسلام کا سابق کمانڈر تھا اور کچھ عرصے سے اپنے آبائی علاقہ میں روپوش تھا، پولیس
ضلع خیبر میں نامعلوم ملزمان نے کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تھانہ حدود باڑہ علاقہ شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص سید نور ہلاک ہوگیا، ملزمان فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول سیدنور کالعدم لشکر اسلام کا سابق کمانڈر تھا، مقتول کچھ عرصے سے اپنے آبائی علاقہ میں روپوش تھا۔