کاروبار کیلیے پنجاب سے کراچی آنے والا نوجوان بے دردی سے قتل
مقتول عمر کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، لاش شاہ لطیف کے علاقے سے ملی تھی
کپڑے کے کاروبار کے سلسلے میں پنجاب سے کراچی آنے والا نوجوان بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔ نوجوان کی لاش گزشتہ روز شاہ لطیف کے علاقے سے ملی تھی جسے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا.
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز مرغی خانہ پل ملیر ندی کے قریب سے ملنے والی نوجوان کی لاش ورثا کے سپرد کردی گئی ہے۔ مقتول نوجوان محمد عمر کے والد نے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں اکلوتے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا اور کئی ماہ سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں لگا تھا، وہ آن لائن کپڑے کا کاروبار کرتا تھا،کپڑے کی خریداری کے سلسلے میں کراچی اور لاہور آتا جاتا رہتا تھا۔ بیٹے نے 2مارچ کی شب حیدرآباد سے کراچی پہنچنےکی فون کال پر اطلاع دی، جس کے بعد بیٹے کو کپڑے کی خریداری کے لئے 1لاکھ 10ہزار روپے آن لائن بھجوائے۔
انہوں نے بتایا ہک 3مارچ کو پولیس کی جانب سے فون کال موصول ہوئی کہ بیٹے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مقتول کے والد نے مزید کہا کہ بیٹے کو بھیجی گئی رقم بینک میں ہے یا لوٹ لی گئی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، میرےبیٹے کو چند روز بعد روزگار کے سلسلے میں برطانیہ جانا تھا نہیں معلوم قتل کیوں اور کس نے کیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ہے کہ عمر کو منصوبہ بندی کے تحت کراچی بلا کر قتل کیا گیا، موبائل کی ریکارڈنگ حاصل کر کے تفتیش جاری ہے۔