وسیم اکرم کی جانب سے عامر کے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کا دفاع

کسی بھی میچ میں بیٹرز سے ہاتھ ملاکرگلے لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا،مینٹو


Sports Reporter March 05, 2023
کسی بھی میچ میں بیٹرز سے ہاتھ ملاکرگلے لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، مینٹور۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

وسیم اکرم نے میدان کے اندر اور باہر محمد عامر کے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کا دفاع کیا ہے۔

کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کی بات کہی تھی، اس کے بعد وہ میدان میں بھی وکٹ حاصل کرنے پر بیٹرز کو جذباتی انداز میں واپس جانے کے اشارے کرتے نظر آئے، اس رویے پر ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں محمد عامر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں کیریکٹرز اور مسابقت والی فضا کی ضرورت ہوتی ہے،پیسر ایک بولر کے طور پر جو بھی کہہ رہے ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی سی بی وسیم اکرم سے پرانا حساب چُکتا کرنے لگے

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے کسی بھی میچ میں بیٹرز سے ہاتھ ملاکر گلے لگانے کا تو کوئی جواز نہیں بنتا، میدان سے باہر اس طرح کی باتوں سے لیگ میں دلچسپی کا سامان پیدا ہوتا ہے، ہمیں تنقید کے بجائے اس مسابقت سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں