رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا

جیسے ہی گیند رونالڈو کے پاس آتی اسٹیڈیم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور رونالڈو کے نعرے گونجنے لگتے


Sports Desk March 05, 2023
جیسے ہی گیند رونالڈو کے پاس آتی اسٹیڈیم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور رونالڈو کے نعرے گونجنے لگتے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کلب نے گزشتہ میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی، اگرچہ تینوں گولز مقامی کھلاڑیوں نے کیے تاہم 23 ہزار کے قریب تماشائی رونالڈو کو ہی گیند جال میں پہنچاتے دیکھنے آئے تھے، ان میں ولی عہد بھی شامل تھے جنھوں نے رائل باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

جیسے ہی گیند رونالڈو کے پاس آتی اسٹیڈیم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور رونالڈو کے نعرے گونجنے لگتے۔ وہ اب تک النصر کلب کی جانب سے 6 میچز میں 8 گول کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں