71 کی تاریخ پر مبنی فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ کا ٹائٹل سانگ ریلیز
آئی ایس پی آر کا فلم سے کوئی تعلق نہیں، کامران شاہد
نامور صحافی کامران شاہد کی ہدایت میں بننے والی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا گیا۔
ہدایت کار و صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی میں 1971 میں بنگلہ دیش یعنی مشرقی پاکستان کے حوالے 25 فیصد تاریخ دیکھائی گئی ہے جبکہ رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے آئی ایس پی آر سے ٹینک اور اسلحہ کرائے پر مانگا تھا لیکن صاف انکار کردیا گیا اور کہا کہ ہم کرائے پر کچھ نہیں دیتے۔ جب میں نے انہیں بتایا کہ میں 71 تاریخ کے پس منظر پر فلم بنارہا ہوں تو انہوں نے میرا اسکرپٹ بھی نہیں دیکھا اور انہوں نے مجھے ویسے ہی لاجسٹک مہیا کیں جبکہ پیسے بھی نہیں لیے۔
دوسری جانب کامران شاہد نے کہا کہ ضروری نہیں فلم میں نطر آنے والی تمام چیزیں حقیقی ہوں تاہم گرافکس کا استعمال ہوتا ہے، جہاں تک میں تعاون کی بات ہے تو آئی ایس پی آر کا فلم سے کوئی تعلق نہیں۔
فلم اسٹار میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سہیل احمد، محمود اسلم، شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان اور فلمسٹار شاہد بھی نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فلم ہوئے تم اجنبی کی کہانی میں ناظرین کو 1971 کی جنگ کے پس منظر میں ہونے والی ان کہی محبت کی داستانوں کو پیش کیا جائے گا، جس میں 11 گانے شامل ہیں۔
کامران شاہد کی فلم کو عیدالفطر پر ملک کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔