بلوچستان حب لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا (فوٹو: فائل)

بلوچستان کے اضلاع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔


ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق عزیز بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کی 133 مخصوص نشستوں میں سے 36 بلامقابلہ منتخب ہوگئیں جبکہ 97 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہورہے ہیں۔

کسان کی 72 مخصوص نشستوں میں سے 17 بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ 55 نشستوں پر الیکشن منعقد کروائے جارہے ہیں۔ اسی طرح لیبر کی 76 مخصوص نشستوں میں سے 17 بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ 59 پر پولنگ جاری ہے۔

اقلیت کی 26 نشستوں میں سے 9 بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ 17 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔ لسبیلہ میں ٹوٹل اقلیت کی 22 مخصوص نشستوں پر نامزدگی فارم جمع نہیں ہوئے۔
Load Next Story