بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے متعلق بڑا بیان دیدیا
تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض 2 پلئیر کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں، کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے بابراعظم نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے، بھرپور پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
بابراعظم نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اس کے لیے مجھے اور رضوان کو اوپننگ میں رنز بنانے ہوں گے تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض دو پلئیرز کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے پیسر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ''گناہ'' کے مترداف ہے، افتخار
دوسری جانب ایشیاکپ 2023 ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جبکہ پاکستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کیلئے ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ سربراہ منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ایشین کرکٹ کونسل کے درمیان ایک میٹنگ بھی بےنتیجہ رہی تھی۔