اسلامی ممالک توہین رسالت کے ذمے داروں کیخلاف آواز حق بلند کریں مذہبی رہنما

توہین رسالت اور قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج اور قوت کا مظاہرہ کرنیکی ضرورت ہے

امریکا کو مسلمانوں کے احتجاج پر تو بہت تشویش ہے لیکن اس فتنے کے موجد فلم ساز کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنا کھلی اسلام دشمنی ہے, فوٹو: فائل

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے امریکی حکومت کی جانب سے شان رسالتؐ میںگستاخی کرنے والے ملعون پادری اور اس کے پشت پناہو ں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی مذمت کی۔

اورمسلم دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس بلاکر امریکی سرکارسے شیطان صفت پادری کیخلاف فی الفورکارروائی کا مطالبہ کیاجائے،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری نے توہین آمیز فلم کی امریکا میں نمائش کی پرزور مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایسا عمل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ، اسلامی ممالک اور او آئی سی ہنگامی اجلاس بلا کر امریکا کومجبور کرے کہ وہ اس ناپاک فلم پرپابندی لگائے ،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، ھئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما مولانا باقر زیدی اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد رضوی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ توہین رسالتؐ و اسلام مخالف امریکی فلم کیخلاف آج امریکی قونصلیٹ کا گھیرائو کیا جائے گا۔


سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ اوآئی سی اور اسلامی ممالک توہین رسالت کے ذمے داروں کیخلاف آوازحق بلند کریں،تحریک اہلحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی، مولانا فاروق احمد قصوری، پروفیسرمحمدیونس صدیقی نے کہا ہے کہ عالم کفر آزادی اظہار رائے کو بنیاد بناکر عالم اسلام اور پوری دنیا کے مسلمانوںکے جذبات کو مجروع کررہا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم امریکا و صیہونی سازش کا شاخسانہ ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔

صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور انسانی حقوق کے رہنما صارم برنی نے امریکا میں بننے والی توہین رسالت کی مرتکب فلم پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان چاہے دنیا کے کسی بھی خطے میں آباد ہوں وہ اسلام، پیغمبر اسلام ، صحابہ کرامؓؓ اور اولیاو علما سمیت کسی بھی مذہب کی توہین کو برداشت نہیں کرینگے۔

پاسبان کراچی کے صدر شفیع احمد نے کہا ہے کہ توہین رسالت اور قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج اور قوت کا مظاہرہ کرنیکی ضرورت ہے ،ٹائونز کی سطح پر بھی احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ،اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ امریکا کی توہین آمیز فلم اسلام کیخلاف کھلی جارحیت ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہی۔

توہین آمیز فلم کی تیاری کیخلاف اہلسنت و الجماعت آج شام 4 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی، سنّی تنظیمات کے زیراہتمام امریکا میںتوہین رسا لت پر مبنی فلم کے خلاف پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے کے شرکا سے مولانا ابرار احمد رحمانی ،مفتی غلام غوث بغدادی ،جیلان شاہ، مولانا خلیل الرحمان چشتی،سید عقیل انجم و دیگر قائدین اہلسنّت نے خطاب کرتے ہوئے گستا خانہ فلم بنانے والوں کی شدید الفا ظ میں مذمت کی اور اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story