انڈونیشیا کے آئل ڈپو میں لگنے والی آگ نے بستی کو لپیٹ میں لے لیا 18جاں بحق

35 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 13 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک March 05, 2023
انڈونیشیا کے آئل ڈپو میں لگنے والی آگ میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے؛ فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں رہائشی علاقے میں قائم ایک آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں معروف انرجی کمپنی کے آئل ڈپو میں اس وقت پیش آیا جب دوسری ریفائنری سے لایا گیا آئل ٹینک میں بھرا جا رہا تھا۔

آئل ڈپو کے نزدیک ہی ایک بستی بھی تھی جس میں 1300 افراد رہائش پذیر تھے۔آگ نے مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خوفناک آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ رہائشیوں کو گھروں سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ درجنوں گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

Indonesia fire at oil depot

آگ میں بری طرح جھلسنے اور دم گھٹنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد شدید زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 13 کا جسم بری طرح جھلس گیا۔ انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے آئل ڈپو کو رہائشی علاقے سے منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں