پی ایس ایل کوڈ کی خلاف ورزی پر کیرون پولارڈ کی سرزنش

واقعہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا تھا


ویب ڈیسک March 05, 2023
واقعہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا تھا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کیرن پولارڈ نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی شق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس میں زبان یا اشاروں سے جو توہین آمیز ہو وہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران کیرون پولارڈ نے میچ کے 13 اوور میں عبداللہ شفیق کو آؤٹ کرکے گراؤنڈ سے باہر جانے کا نازیبا اشارہ کیا تھا۔

میچ کے بعد پولارڈ کے اعتراف کے بعد میچ ریفری محمد جاوید ملک نے تجویز کردہ سزا کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنا رویہ بہتر بنانے اور آئندہ محتاط رہنے کی تنبیہہ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں