پشاور یونیورسٹی میں سکیورٹی انچارج اپنے ہی ساتھی کی گولی سے جاں بحق

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں


ویب ڈیسک March 05, 2023
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: ایکسپریس ٹی وی)

پشاور یونیورسٹی میں سکیورٹی انچارج گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ڈی ایس پی کیمپس فضل الربی واقعہ کو حادثاتہ قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل ہاسٹل ڈیوٹی پر موجود پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر کر فائر ہوگئی جس کے نتیجے میں سپروایزر زخمی ہوگیا، جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ میں استعمال پستول کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سکیورٹی گارڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حالیہ چند دنوں کے دوران کیمپس پولیس تھانے کی حدود میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں دو ہفتے قبل اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کا لیکچرار بھی قتل ہوگئے تھے جبکہ آج کیمپس کا سکیورٹی انچارج بھی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں آئے روز پیش آنیوالے واقعات پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں