ازبکستان میں دوا سے 18 بچے ہلاک بھارتی کمپنی کے 3 عہدیدار گرفتار

بھارتی دوا ساز کمپنی کا مالک اور ان کا سیکریٹری فرار ہوگئے


ویب ڈیسک March 05, 2023
بھارتی کمپنی کا کھانسی کا سیرپ بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا؛ فوٹو: فائل

ازبکستان میں بھارت کی تیار کردہ سیرپ سے ازبکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت پر کمپنی نوئیڈا کے 3عہدیداروں کو بھارتی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے دو ا ساز کمپنی نوئیڈا کے تین عہدیداروں کو گرفتار کر لیا جب کہ کمپنی کا مالک اور سیکرٹری فرار ہوگئے۔ اس کمپنی کے کھانسی کے سیرپ کو پینے سے ازبکستان میں 18 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی کمپنی نے یہ دوائیں مئی 2021 میں ازبکستان بھیجی تھیں اور گزشتہ برس دسمبر میں ایک رپورٹ میں 18 ایسے بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جو یہ دوا پینے سے انتقال کر گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ازبکستان میں بچوں کی اموات، عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا ناقص قراردے دی

اس رپورٹ کے بعد ازبکستان میں بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کردی تھی اور ازبکستان نے مودی سرکار سے اس مجرمانہ غفلت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

عالمی ادارۂ صحت نے بھی جانچ پڑتال کے بعد بھارتی کمپنی کی اس دوا کو ناقص قرار دیتے ہوئے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسی سیرپ کو قرار دیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی دواساز کمپنی پر گیمبیا میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کا جرم ثابت

یاد رہے کہ اس سے قبل افریقی ملک گیمبیا میں بھی بھارتی کمپنی کی کھانسی کی دوا پینے سے 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں