سیالکوٹ غیرقانونی منی ایکسچینج سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد 3 ملزم گرفتار
ملزمان سے کرنسی ایکسچینج کرانے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے بانو بازار سیالکوٹ سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل نے خفیہ اطلاع پر مون کرنسی ایکسچینج بانو بازار سیالکوٹ میں کارروائی کی۔ ملزمان ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 10000 یورو، 291000 جاپانی ین، 1750 سعودی ریال، 3650 یواے ای درہم، 3010 افریقن رند، 100 امریکی ڈالر اور 33 لاکھ روپے برآمد کر لے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل فونز اور استفادہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ساجد اکرام، کامران یعقوب اور عارف خالد شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔