کے پی الیکشن پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے ارکان خود امیدوار رشتے داروں کیلیے سفارشیں

گزشتہ انتخابات میں بھی پرویز خٹک نے بیٹے اور اسد قیصر و علی امین گنڈاپور نے اپنے بھائیوں کیلیے ٹکٹ لیے تھے


احتشام بشیر March 06, 2023
(فوٹو فائل)

پختونخوا میں انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان خود امیدوار بن گئے جب کہ انہوں نے ٹکٹوں کے لیے اپنی عزیز و اقارب کے لیے سفارشیں کرنا بھی شروع کردی ہیں۔

کے پی کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بنائے گئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان خود امیدوار بن گئے جب کہ دوسروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے کرتے پارلیمانی بورڈ کے ارکان نے اپنے لیے ٹکٹیں کنفرم کرا لیں اور اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے لیے بھی ٹکٹوں کی سفارشیں کرنے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر شاہ فرمان، سابق وفاقی و صوبائی وزرا علی امین گنڈاپور، شوکت یوسفزئی، شبلی فراز، اعظم سواتی، مولانا نورالحق قادری ،محمد عاطف خان، تیمور خان جھگڑا ، شہرام تراکئی، جنید خان ، عمر ایوب خان، شہریار خان ، اشتیاق ارمڑ اور فضل خان شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والے پارلیمانی بورڈ کے ارکان اپنے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پارلیمانی بورڈ کے ارکان اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے لیے بھی ٹکٹ لینے کے لیے سفارشیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی پرویزخٹک اپنے بیٹے، اسد قیصر اپنے بھائی اور علی امین گنڈاپور بھی اپنے بھائی کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔