عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا دیا۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دیں۔
رجسٹرار آفس کے مطابق اسلام آباد کے دو مقدمات میں دیگر ملزمان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے فیصلے کی کاپی نہیں لگائی گئی۔
مزید پڑھیں؛ لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر
میاں اسلم اقبال اور فرخ حبیب نے حفاظتی ضمانت کروائی تھی، دونوں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کی کاپی عمران خان کے کیسز کے ساتھ لگائی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز، عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔