امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

امیتابھ بچن کو حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے
 (فوٹو : انسٹاگرام)
 (فوٹو : انسٹاگرام)

(فوٹو : انسٹاگرام)

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں اپنی نئی فلم ' پراجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ آنے والی فلم میں ایکشن سیکوئنس کی شوٹنگ کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے ان کی پسلی ٹوٹ گئی ہے۔ انہیں فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by ETimes (@etimes)





امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ شدید زخمی ہونے کے باعث تکلیف میں ہیں اور ان دِنوں گھر پر آرام کر رہے ہیں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے کیونکہ انہیں حرکت کرنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

امیتابھ بچن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ وہ اپنے گھر جلسہ میں آرام کر رہے ہیں اس لئے وہ کچھ ہفتوں تک مداحوں سے گھر کے دروازے پر نہیں مِل سکیں گے۔







View this post on Instagram


A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)




یاد رہے کہ امیتابھ بچن سالوں سے ہر اتوار کو گھر کے باہر مداحوں کے ہجوم سے ملاقات کیلئے نکلتے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں دور دراز سے آئے مداح ان کی ایک جھلک کے منتظر ہوتے ہیں۔
Load Next Story