کراچی میں ڈکیتی واردات دکاندار نے مزاحمت کرکے 24 لاکھ روپے لٹنے سے بچالیے

ڈاکو فائرنگ کے بعد 24 لاکھ روپے کی رقم لوٹے بغیر فرار ہوگئے


Staff Reporter March 06, 2023
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں دکان دار نے ڈاکوؤں کیخلاف مزاحمت کرکے 24 لاکھ روپے لٹنے سے بچا لیے۔

پولیس حکام کے مطابق منگھوپیر نیا ناظم آباد کے قریب دکان دار 24 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو اس کے پیچھے لگ گئے۔

ڈاکوؤں نے نیا ناظم آباد کے مرکزی گیٹ کے قریب دکان دار کو کوروکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ مسلح ڈاکو رقم لوٹے بغیر موقع سے فرارہوگئے۔

منگھو پیر پولیس کے مطابق زخمی دکاندارکی حالت خطرے سے ہے۔ پولیس نے زخمی دکانداراورموقع پر سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری سرزمین خان موٹر سائیکل پر 24 لاکھ روپے کی رقم لیکر نیا ناظم آباد کے مرکزی گیٹ کے سامنے واقع بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار2 ڈاکو شہری کے پیچھے لگ گئے.

نیا ناظم آباد کے مرکزی گیٹ کے قریب ڈاکوؤں نے شہری کوروکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پرفائرنگ کردی جس کے باعث شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور بینک کی آڑ لیکرچھپ گیا جبکہ مسلح ملزمان رقم لوٹے بغیر موقع سے فرارہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں