عمران خان کا نوٹس وصول کرنے سے انکار نیب ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ

دو رکنی خصوصی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے عمران خان کے گھر پہنچی تھی

نیب ٹیم کو عمران خان کی سیکیورٹی نے روک لیا

عمران خان نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد قومی احتساب بیورو کی ٹیم زمان پارک سے واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے نیب کا نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر نیب کی ٹیم مسلسل انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ عمران خان کے گھر سے آگاہ کر دیا گیا کہ نوٹس وصول نہیں کریں گے۔

نیب اسلام آباد کی دو رکنی خصوصی ٹیم منی لانڈرنگ کیس میں نوٹس وصول کروانے عمران خان کے گھر پہنچی تھی تاہم نیب کی ٹیم کو عمران خان کے گھر تک رسائی نہ مل سکی۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ اسلام آباد پولیس نے نوٹس جمع کروا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کو اہلکاروں نے کافی دیر تک روکے رکھا۔ ٹیم کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب کی چار رکنی ٹیم 24 فروری کو بھی زمان پارک آئی تھی۔ نیب ٹیم پہلے ہی توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 9 مارچ کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرواچکی ہے۔
Load Next Story