سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 198000 روپے ہوگئی


Staff Reporter March 06, 2023
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 198000 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000روپے کی نمایاں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 1849ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000روپے اور 1715روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 198000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 169753روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2140 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1834.70 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں