گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے بلالیا

ساری صورتحال کا جائزہ لیکر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیں گے، حاجی غلام علی


احتشام بشیر March 06, 2023
فوٹو فائل

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے بلالیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد تاریخ دیں گے۔

سپریم کورٹ کی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کے پی کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر حاجی غلام علی نے دے دیا ہے۔

اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایکسپریس کو بتایا کہ انہوں نے مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 یا 8 مارچ کو آکر مشاورت کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ ساری صورتحال کا جائزہ لیکر مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں