کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

200 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ کراچی دنیا کے آلودہ ترین فہرست میں سب سے اوپر آگیا، ائر کوالٹی انڈیکس


Staff Reporter March 06, 2023
(فوٹو : فائل)

شہر کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پارہ 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو شہر میں تیز دھوپ کے سبب موسم گرم رہا،جس کے دوران کم سے کم پارہ 37.7 ڈگری ریا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 24 فیصد رہا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح شہر کی فضاؤں پرہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر3 کلو میٹر رہ گئی تھی اور دن کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار9 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں فعال ہوئیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار27 کلو میٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کےدوران مطلع گرم رہنے کی توقع ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے،کم سے کم پارہ بھی اضافے سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

دیہی سندھ کےاضلاع دادو،قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، سکھر، عمرکوٹ او رتھرپاکر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہ سکتا ہے۔

دریں اثنا پیر کو کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، آلودہ ذرات کی مقدار200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی کی فضائیں مضرصحت درجے میں آنے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آیا اور کراچی کے فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار200 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔

لاہور183 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بیجنگ،چائنا 199 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرےجبکہ کلکتہ،بھارت 181 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبرپرریکارڈ ہوا۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201سے300درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت جبکہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہرکرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |