سندھ کے اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد

نجی اسکولوں کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


Staff Reporter March 06, 2023
فوٹو؛ فائل

سندھ کے نجی اسکولوں میں کانچ کی بوتلوں میں مشروبات پر پابندی عائد کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی اسکولوں کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کے نوٹیفکیشن کے مطابق چند روز قبل ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک پرائیویٹ اسکول کے پانچویں کلاس کے طالبعلم کی لمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے ہلاکت ہوگئی جو اسکول کے احاطے میں ایک اسٹال پر رکھی ہوئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کے پرنسپلز، منتظمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی کانچ کی بوتل میں ڈرنکس کو اسکولوں کے احاطے میں فروخت کے لیے نہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: نجی اسکول میں فن گالا کے دوران زخمی ہونے والا بچہ جاں بحق

اسی طرح شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک، مشروبات کو اسکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے، تاہم ایسے سافٹ ڈرنکس جو پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں ہیں اسکولوں میں فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کیلئے کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسا دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |