میڈیا کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے سیف علی خان

ہم ہر وقت فوٹوگرافروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن وہ گھر کے باہر ہوتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک March 06, 2023
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے۔

اداکار کا یہ بیان 20 فوٹوگرافروں کا رات دو بجے ان کے ممبئی والے گھر میں بغیر اجازت گھس آنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سیف علی خان نے اس کی وضاحت بھی کی ہے کہ وہ نہ ہی اپنے سیکورٹی گارڈ کو نکال رہے ہیں اور نہ ہی فوٹوگرافروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 20 فوٹوگرافر نجی پراپرٹی میں زبردستی داخل ہوئے ہیں اور اس طرح اندر گھسے جیسے ان کا حق ہو۔

اداکار نے کہا کہ یہ طریقہ بالکل غلط ہے اور میڈیا کو اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہئے، ہم ہر وقت فوٹوگرافروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن وہ گھر کے باہر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی مختلف شوبز شخصیات فوٹوگرافروں کی طرف سے حدود تجاوز کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |